امریکی ریاست ٹیکساس تین دہائیوں سے ری پبلکن پارٹی کا مضبوط گڑھ رہی ہے، مگر تین نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل سرویز بتاتے ہیں کہ یہ سرخ ریاست جزوی یا مکمل طور پر نیلی ہوسکتی ہے۔

1994
کے بعد کوئی ڈیموکریٹ ریاستی سطح کا انتخاب نہیں جیتا
12/12
صدارتی انتخابات (1980 سے) ری پبلکن کے نام
3 نومبر
وسط مدتی انتخابات: سینیٹ اور گورنر کی دوڑ
انٹرایکٹو نقشہ

ٹیکساس صدارتی انتخابات میں: 1980 سے 2024 تک

بنیادی وجہ

ہسپانوی ووٹرز کا رخ بدل گیا

مبصرین اس تبدیلی کی بڑی وجہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں، خصوصاً امیگریشن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور معاشی دباؤ، کو قرار دیتے ہیں۔

2024: ٹرمپ کی برتری
+10
تقریباً، پوائنٹس
←
2026: ٹیلاریکو کی برتری
+33
سینیٹ، پوائنٹس
سینیٹ: ہسپانوی ووٹرز کی حمایت
ٹیلاریکو 63%پیکسٹن 30%
گورنر: ہسپانوی ووٹرز کی حمایت
ہینوہوزا 60%ایبٹ 33%
ڈیموکریٹری پبلکندیگر / غیر فیصلہ کن
ہسپانوی ووٹرز میں ٹرمپ کی پذیرائی صرف 33%
تقریباً دو تہائی ڈی پورٹیشن پالیسی کے حامی امیدوار کو ووٹ دینے سے گریز کریں گے
ماخذ: کک پولیٹیکل رپورٹ / ٹیلی ویسا یونی وژن سروے
انٹرایکٹو: ٹیکساس کا نقشہ

دونوں بڑی دوڑیں: سرویز کیا کہتے ہیں؟

نقشے کا رنگ پوری ریاست کے سروے میں برتری ظاہر کرتا ہے، کاؤنٹی کی سطح کے نتائج نہیں۔ کاؤنٹی پر کرسر لے جا کر نام دیکھیں۔
گورنر کی دوڑ

وسائل میں بڑا فرق، مقابلہ پھر بھی سخت

گورنر گریگ ایبٹ کے پاس بے پناہ وسائل اور اثر و رسوخ ہے، اس کے باوجود ریئل کلیئر پولنگ کے اوسط میں وہ صرف 2.3 پوائنٹس آگے ہیں۔

ایبٹ: اگست تک خرچ
$55M+
ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر سے زائد
ایبٹ: نقد موجود
$65M+
ساڑھے چھ کروڑ ڈالر سے زائد
ہینوہوزا: کُل خرچ
<$4M
چالیس لاکھ ڈالر سے بھی کم
ہر خانہ = 10 لاکھ ڈالر  |  ماخذ: ٹیکساس کا ریاستی ریکارڈ
فیصلہ کن عنصر

سب کچھ ٹرن آؤٹ پر منحصر

ہسپانوی اور نوجوان ووٹرز وسط مدتی انتخابات میں روایتی طور پر کم نکلتے ہیں
ہسپانوی اور تارکینِ وطن پس منظر والی کمیونٹیز بڑی تعداد میں نکلیں تو…
…ٹیکساس تقریباً تین دہائیوں بعد نیلی ریاست بن سکتا ہے
انتخابات پر سٹہ

کیلشی اور پولی مارکیٹ پر کروڑوں ڈالر کی تجارت

$479M
تقریباً 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالر: پانچ اہم انتخابی مارکیٹس کا مجموعی تجارتی حجم
ماخذ: Kalshi، Polymarket  |  گہرا رنگ: ٹیکساس کی دوڑیں
مارکیٹ کا رجحان

سٹے باز بھی ڈیموکریٹس کی طرف

سینیٹ: کیلشی پر ایک کنٹریکٹ کی قیمت (کامیابی پر 1 ڈالر)
0¢
ٹیلاریکو
0¢
پیکسٹن
گورنر کی کامیابی کا امکان سٹہ مارکیٹ کیسے بدلا
قومی سطح: کیلشی پر ڈیموکریٹس کے کنٹرول کا امکان
ایوانِ نمائندگان
سینیٹ
یاد رکھیں
  • مارکیٹ کا امکان ووٹوں کا تناسب نہیں؛ یہ خریداروں اور فروخت کنندگان کی توقعات سے بننے والی قیمت ہے جو کسی بھی وقت بدل سکتی ہے۔
  • کروڑوں ڈالر کے یہ اعداد مجموعی تجارتی حجم ہیں جس میں ایک ہی کنٹریکٹ کی بار بار فروخت شامل ہے، ایک وقت میں داؤ پر لگی نقد رقم نہیں۔
  • کیلشی امریکی کموڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن (CFTC) کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔

حامی

یہ مارکیٹس انتخابات میں دلچسپی کا واضح اشارہ ہیں ۔

ناقدین

انتخابات پر داؤ لگانے کا رجحان جمہوری عمل کو نفع و نقصان کے کھیل میں بدل سکتا ہے۔

آج تین نومبر کو ووٹرز اپنے نمائندوں کا فیصلہ کریں گے، اور ساتھ ہی کروڑوں ڈالر کے داؤ لگانے والے سٹے بازوں کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی ہو جائے گا۔